عامر لیاقت ایک مقبول ٹی وی اینکر اور سیاست دان تھے ۔
وہ کراچی سے دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے
اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت پانچ جولائی انیس سو اکہتر کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے انیس سو پچانوے میں لیاقت میڈیکل کالج جامشورو سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے متعدد ٹی وی چینلز میں کام کیا اور ٹی وی پروگراموں میں اینکر کی حیثیت سے کافی مقبولیت حاصل کی ۔
عامر لیاقت نے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا۔
وہ دوہزار، دو میں ایم کیوایم کے ٹکٹ پر کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
انہوں نے دوہزار چار سے دوہزار سات تک وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کی ذمہ داری نبھائی۔
بعد میں انہوں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اور دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے دوسو پینتالیس
سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔