ٹی وی اور سیاست کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں سے بے پناہ نام کمانے والے اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو سپردخاک کردیا گیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

معروف  ٹی وی اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین   کی نماز  جنازہ   ان کے  بیٹے احمد عامر  نے پڑھائی ۔ 

اس موقع پر   عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں معروف سیاسی اور ٹی وی سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

جنازے میں شریک افرادکا کہنا تھا   ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے کام سے  عوام  کی بہت محبت سمیٹی۔

انہیں یا د رکھا جائےگا۔

نماز جنازہ کے بعد ان  کے  جسد خاکی کو ان کی  وصیت کےمطابق   عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں  والد اور والدہ کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

اس سے قبل پولیس سرجن کی    معائنہ  رپورٹ  اور لواحقین کے بیانات لینے کے بعدعدالت  نے اہلخانہ کی   پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی استدعا منظور کرلی۔

اس کے بعد   سردخانے  سے   میت  ورثاء کے حوالے  کی گئی  ۔