کراچی کے علاقے لیاری میں گیس لائن میں آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر
زخمی ہوگئے،،
بفرزورن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں
گرفتار،،،اورنگی ٹاون میں شہریوں کے تشدد سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک دو زخمی ہوگئے،،
فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے
لیاری مرزا آدم خان روڈ کے قریب گیس پائن لائن میں اچانک آگ لگ گئی،،
آتشزدگی کے باعث نو افراد
زخمی ہوگئے جنہیں سول برنس وارڈ منتقل کردیاگیا
آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،،،آگ
گیس لائن میں لیگج کے باعث لگی،
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گیس لائن میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ
ہوا،
آتشزدگی کے بعد پولیس رینجرز اور سوئی گیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ
گیا،
واقعہ کے حوالے سے پولیس مزید
تحقیقات کررہی ہے،
تیموریہ
تھانے کی حدود بفرزون میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ،
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس سے اسلحہ
اور دیگر سامان برآمد ہوا،
اورنگی ٹاون میں قصبہ کالونی میں تین مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ
گئے،
ایک ملزم ہلاک دو زخمی ہوگئے،، لاش اور زخمیوں کو عباسی منتقل کردیاگیا،
گڈاپ سٹی اور صدر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،،