کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ شروع۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ شروع۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ شروع۔

حبس کا زور ٹوٹا  اور ٹھنڈی ہوائیں چلی، تو موسم سہانا ہوگیا

برسات لئے کراچی کا رخ کرنے والے   مون سون کے بادل زوروں سے برس پڑے۔

  شہر  کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا آغاز ہوگیا۔  ناظم آباد ، اورنگی ٹائون ، سعدی ٹائون ، ملیر پندرہ، ناظم آباد ، سائٹ ایریا میں بادل کھل کر برسے ۔

شارع فیصل، نیول کالونی،برنس روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ ، گارڈن اور صدر میں   تیز بار ش ہوئی ۔

 ابر رحمت برسے تو صبح سے  جاری  حبس کی کیفیت ختم ہوگئی اور  موسم سہانا ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات نے آج  شہر میں تیز بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے ۔