کراچی میں
فلم قائد اعظم زندہ آباد کارنگا رنگ پریمیئرہوا۔ ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی
فلم بڑی عید پر ریلیز کی جارہی ہے۔
فلم کےپریمیئرپر مرکزی
کاسٹ سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔
کامیڈی اور
ایکشن سے بھرپور فلم قائد اعظم زندہ آباد کا پریمیئرہوا۔
فلم کے پریمیئر
پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد شریک تھی
فلم کے مرکزی
کردار فہد مصطفی اور ماہرہ خان بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔ فہد مصطفی کا کہنا
تھا کہ فلم لوگوں کو ضرورپسندآئےگی ۔
اداکارہ
ماہرہ خان کاکہنا تھا کہ فلم میں دلچسپ
انداز میں پیغام پہنچایا گیا ہے
سینیئر
اداکار جاوید شیخ کاکہناتھا کہ اس فلم میں وہ سب موجود ہے جو لوگ پسند کرتے ہیں
ہم نیٹ ورک
کے بینر تلے بننے والی فلم قائد اعظم زندہ باد بڑی عید پر بڑے پردے پر رنگ جمانے
کوتیار ہے