کراچی میں پولیس اور شہریوں کے ہاتھوں لٹیروں کی شامت آگئی۔
مختلف علاقوں میں پولیس نے ایکشن
کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک، 7 زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔
نیو کراچی میں بھی واردات کرکے فرار ہونے والے دو ڈاکؤوں کو شہریوں نے ٹھکانے
لگا دیا ،
کراچی
میں اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری خود ہی قانون ہاتھ میں لینے لگے۔
نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں گیس سلنڈر شاپ پر دو ڈاکو واردات کرکے
فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ملزموں کا تعاقب کیا،
پولیس کے مطابق کچھ دور جاکر شہریوں نے ملزموں کو پکڑا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ
کرکے قتل کردیا
ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت وزیر احمد کے نام سے ہوئی جو پنجاب
خانپور کا رہنے والا تھا،
دوسری جانب پولیس بھی لٹیروں
کے خلاف حرکت میں نظر آئی اور سرجانی ٹاؤن محمود گوٹھ کے قریب شہری کو دوران
واردات زخمی کرنے والے ایک ملزم کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی
ہوا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ناگن چورنگی کے قریب بھی تیموریہ
پولیس سے مبینہ مقابلے میں شہریوں کو لوٹنے والا ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا
گرفتار کرلیا گیا۔
ادھر یونیورسٹی روڈ جامعہ کراچی کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ
برآمد کرلیا،
منگھوپیر میں بھی شہری سے مبینہ طور پر لوٹ مار کرنے والے دو ملزم
پولیس کے ہاتھوں زخمی ہوئے ،
ڈیفنس فیز سیون ،سائٹ سپر ہائی
وے اور لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بھی مبینہ مقابلے کے بعد چار زخمی ڈاکؤوں سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے
اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔