کراچی میں تین روز سے جاری بارشوں کے بعد بیشتر سڑکوں اور علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوگئی،،

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں تین روز سے جاری بارشوں کے بعد بیشتر سڑکوں اور علاقوں  سے پانی کی نکاسی ہوگئی،،

 

کراچی میں تین روز سے جاری بارشوں کے بعد بیشتر سڑکوں اور علاقوں  سے پانی کی نکاسی ہوگئی،،

لیکن کچھ مقامات پر  جمع پانی شہریوں کا امتحان لے رہا ہے۔

حقانی چوک برساتی اور سیوریج  پانی کے حصار میں  ہے۔

  پنجاب کالونی روڈ پر بھی  پانی جمع ہے۔  وزیراعلی ہاوس  کے نزدیک دھنسنے والی سڑک کی مرمت جاری ہے۔

مون سون کا  بھرپور اسپیل کراچی کو پانی پانی کرگیا۔  شہر کی  مرکزی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی ہوچکی ہے ،،

 لیکن  اندرونی گلی محلوں میں  کہیں کہیں پانی  جمع ہے ،، جو سیوریج کے پانی  سے مل  تعفن پھیلنے کا سبب بن رہا ہے۔

 اولڈ سٹی ایریا میں حقانی چوک کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے۔ پورا علاقہ   برساتی اور سیوریج  کے  پانی  کے حصار میں ہے ۔

 علاقے میں دکانیں بند اور علاقہ مکینوں کے لئے معمولات زندگی انجام دینا دشوار ہے۔

 علاقے میں کچرا،، نا اٹھنے اے تعفن پھیل رہا ہے۔پنجاب کالونی روڈ  پر بھی پانی جمع  ہے،، جس سے معمولا ت زندگی کی انجام دہی دشوار اور  ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

بارش کے دوران   وزیراعلیٰ ہاوس کےنزدیک دھنسنے والی سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ضیاالدین احمد رو ڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

سڑک پر سیوریج  کی باہتر  انچ قطر کی لائن پھٹنے سے گڑھا پڑ گیا تھا۔

 واٹر بورڈ  حکام کےمطابق سیوریج کا سو فٹ سے زائد کا حصہ تبدیل کیا جائے گا۔ مرمتی کام میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔