کراچی میں جوہرآباد،نیوٹائون،اورلانڈھی میں ندی سےتین افرادکی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں،

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں جوہرآباد،نیوٹائون،اورلانڈھی میں ندی سےتین افرادکی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں،

کراچی میں جوہرآباد،نیوٹائون،اورلانڈھی میں ندی سےتین افرادکی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں،

فائرنگ کےمختلف واقعات میں تین افرادزخمی ہوئے،پولیس نےمختلف کارروائیوں زخمی حالت میں ایک ملزم سمیت پانچ ملزموِں کی گرفتاری کادعوی کیا۔

کراچی کےعلاقے جوہرآبادمیں لیاری ایکسپریس وےندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،پولیس کےمطابق لاش چھتیس گھنٹےپرانی  معلوم ہوتی ہے،

فوری طورپرلاش کی شناخت نہیں ہوسکی،نیوٹاون میں نجی اسپتال کےقریب بھی نالےسےایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،

لانڈھی شیریں گوٹھ میں ندی سےبھی ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،

پولیس کےمطابق لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 شرافی گوٹھ اورموچکومیں دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کےواقعات میں تیس سالہ رحمت اللہ اور33سالہ فیضان زخمی ہوئے، پیرآبادبنارس پل پرنامعلوم ملزم کی فائرنگ سےفرقان نامی شخص زخمی ہوا،

دوسری جانب سائٹ اےمیں مبینہ مقابلےمیں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکیا۔

 ملیرسٹی سےپولیس نےاسٹریٹ کرائم میں ملوث چارملزموں کی گرفتاری کادعوی کیا۔