کراچی کے علا قے گلستان جوہر میں سیکیورٹی گارڈ نے حاملہ خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے علا قے گلستان جوہر میں سیکیورٹی گارڈ نے  حاملہ خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

کراچی کے علا قے گلستان جوہر میں سیکیورٹی گارڈ نے  حاملہ خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تشدد کے باعث خاتون بے ہوش ہوگئی۔

سی سی ٹی وی سامنے آنے پر پولیس نے ایکشن  لیتے  ہوئے سیکیورٹی گا رڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گلستان جوہر  بلاک 17 میں دو روز قبل پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیکیورٹی گارڈ کو  گرفتار کرلیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں الزام عائد کیا  ہے کہ سیکیورٹی گارڈ  نے یونین عہدیداران کے حکم پر تشدد کانشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطا بق تشدد کا شکار خاتون مبینہ طور پر  5 سے 6 ماہ کی حاملہ  اور گھریلو ملازمہ ہے

جس کا بیٹا کھانا لےکر آیا تو سیکیورٹی گارڈ زنے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی تھی،

پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون بات چیت کے لئے آئی تو پرانی رنجش کی بناء پر یونین عہدیداروں نے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا حکم دیا۔

 مقدمے میں نامزد دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

گلستان جوہر میں گارڈ کا خاتون پر تشدد،کراچی پولیس چیف  نے نوٹس لے لیا

واقعے سے متعلق شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں،گرفتار سیکورٹی گارڈ تفتیشی حکام کے حوالے