جامعہ کراچی میں طوفانی بارش کے بعد بارش کا پانی کلاسز اور دفاتر میں داخل ہوگیا ۔۔۔بارش کے پانی سے کلاسز اور دفاتر میں فرنیچر،کیمیکل اور دیگر سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔ مون سون کی بارشوں کےباعث جامعہ کراچی میں پانی کلاسوں اور انتظامی دفاترمیں پہنچ گیا۔۔۔بارش کا پانی شعبہ بین الاقوامی تعلقات سمیت دیگر شعبہ جات میں موجودرہا۔۔۔استاتذہ نےالزام عائدکیاہےکہ بارش کے پانی کو نکالنے کے لئے جامعہ کراچی انتظامیہ نے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔۔۔جامعہ کراچی کےتحت آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئےہیں۔۔۔ناظم امتحانات جامعہ کراچی کےمطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔۔