کراچی میں حلقہ این اے دوسو پینتالیس پر ضمنی انتخاب کا معرکہ

عمران عمران

 کراچی  میں حلقہ این اے دوسو پینتالیس پر ضمنی انتخاب کا  معرکہ


کراچی  میں حلقہ این اے دوسو پینتالیس پر ضمنی انتخاب کا  معرکہ۔


پولنگ کا سامان پریزائیڈنگ افسران میں تقسیم کا عمل  جاری۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہےانتظامات مکمل ہیں۔


تمام پولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔ کوشش  ہے   الیکشن  پرامن طریقے سے ہوں۔



 کراچی میں  عامر لیاقت حسین کے انتقال سے خالی قومی اسمبلی کی نشست این اےدوسوپینتالیس پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی۔


پولنگ سامان کی تقسیم کے  لئے گورنمنٹ بوائز  کا ؤس جی اسکول  میں چھ  کاؤنٹر قائم  کردیئے گئے ہیں۔


پریزائیڈنگ افسران اور ان کا عملہ  پہنچ چکا ہے۔ پولنگ کا  سامان  سیکیورٹی  کے ساتھ پولنگ اسٹیشن روانہ کیا جائے گا۔


ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے  میڈیا سے گفتگو  میں بتایا کہ ہماری طرف نے الیکشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔


دوسو تریسٹھ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس ہیں ۔


ہماری کوشش ہے کہ پر امن طریقے سے الیکشن ہو جائیں ۔


پولنگ اسٹیشنز پر تمام تر سہولیات موجود ہیں ۔


کوشش ہے کہ نتائج بھی بروقت دیں ۔