پاکستان کی سمندری حدود میں غیرقانونی شکار پر سولہ بھارتی ماہی گیرگرفتار۔

عمران عمران

پاکستان کی سمندری حدود میں غیرقانونی شکار پر سولہ بھارتی ماہی گیرگرفتار۔

پاکستان کی سمندری حدود میں غیرقانونی شکار پر سولہ بھارتی ماہی گیرگرفتار۔

ان کی دو کشتیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ایک کارروائی کے دوران غیرقانونی شکار پر سولہ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔

 ماہی گیر جن دو کشتیوں میں سوار تھے انہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

 میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےمطابق کشتیوں اور ماہی گیروں کو  پاکستانی قانون اور سمندر سے متعلق  اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

 ابتدائی تفتیش کے بعد پکڑے گئے ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔