کراچی، تیسر ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔بڑی مقدار میں اسلحہ،دھماکہ خیزمواد
اور میگنٹ بم برآمد۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ہلاک مبینہ دہشت
گردوں کاتعلق داعش سے ہے۔
کراچی ، تیسر ٹاون جنجال
گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع
پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کامشترکہ
آپریشن ۔
مبینہ مقابلے کے بعد دو
دہشت گرد ہلاک جبکہ
ایک ملزم پکڑا گیا۔گولیاں لگنے سے سی ٹی ڈی کے چار اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
ایک ملزم گرفتار بھی ہوا۔مبینہ دہشت گردوں سے اسلحہ،دھماکہ خیزمواد،آئی ای ڈی ڈیوائس اورمیگنیٹ
بم بھی ملےہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا دعوی ہے
کہ ہلاک مبینہ دہشت گردوں کاتعلق داعش سے ہے۔ان کے نام ایمل شاہ اورعبداللہ
مامون ،، اور ان کا تعلق پشین اورکوئٹہ سے
تھا۔ آپریشن سی ٹی ڈی بلوچستان کی نشاندہی
پر کیا گیا۔ مبینہ دہشت گردوں کاگروپ کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں میں ملوث رہاہے۔ہلاک مبینہ دہشت گردوں کےتین
ساتھی گزشتہ سال ہلاک ہوئے تھے۔ مبینہ دہشت گرد اپنے ساتھی کی گرفتاری کے بعد
افغانستان فرار ہوگئے تھے ۔