سپارکو کے زیر اہتمام قومی خلائی ہفتے کی تقریبات
کا آغاز ہوگیا۔ سپارکو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل
ٹریننگ کے طلبہ نے نمائش میں اپنے پروجیکٹ پیش کئے۔
سپارکو کے
تحت ہر سال۔کی طرح اس سال بھی SPACE AND SUSTAINABILITY
کے عنوان سے قومی خلائی
ہفتے کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب کراچی سپارکو میں ہوئی۔اس بار ایونٹ کو بڑے پیمانے پر منایا
جارہا ہے۔
ایونٹ میں سپارکو کی جانب سے ائر کوالٹی مانیٹرنگ
موبائل لیب اور خلائی تعلیمی وین بھی کھڑی
کی گئی ۔طلبہ نے نمائش میں اپنے پروجیکٹ پیش کئے۔
ونڈ ڈائریکشن، مینوویل فنکشنز، سنگل روبوٹ اور دیگر
پروجیکٹس حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے ۔سات روزہ ایونٹ کو حاضرین آن لائن بھی دیکھ
سکتے ہیں۔