کراچی میں چینی نژاد پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کےکیس میں مرکزی ملزم کا سہولت کار گرفتار۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں  چینی نژاد پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کےکیس میں مرکزی ملزم کا سہولت کار گرفتار۔

 

کراچی میں  چینی نژاد پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کےکیس میں مرکزی ملزم کا سہولت کار گرفتار۔

کالعدم علیحدگی پسند تنظمیوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے چار مبینہ دہشت بھی پکڑے گئے۔

کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کےمطابق واقعے میں ملوث  مرکزی ملزم  کے ساتھی اور  سہولت کار کو مبینہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

ملزموں کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا،، جسے فارنزک جانچ کے  لئے روانہ کردیا گیا

۔ سی ٹی ڈی  کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزموں کا تعلق ایس آر اے کی ذیلی تنظیم  سے ہے۔

صدر ،ایمپریس مارکیٹ میں واقع ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کا واقعہ اٹھائیس ستمبر کو پیش آیا تھا ۔

 حملے میں ایک چینی نژاد  پاکستانی شہری ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔

 دوسری جانب سی ٹی ڈی نے  حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کے دوران مواچھ گوٹھ سے کالعدم علیحدگی پسند تنظمیوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے چار مبینہ دہشت گردوں کو  گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے کارندوں کو  باردی مواد سپلائی کرنے کراچی پہنچنے تھے

ملزم بیرون ملک سے  مختلف اقسام کا بارودی مواد،ڈیٹونیٹرز ودیگر سامان   برآمد کرتے تھے۔ 

مزید خبریں