اسلام
آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ جے سی
سی کی گزشتہ چار سالوں میں ایک بھی میٹنگ نہیں,یہ دورہ سی پیک کے لئے بہت زیادہ
اہمیت کا حامل ہے اور جو نئے منصوبے ہیں
اور جن منصوبوں کی توسیع ہوگی اس حوالے سے بتایا جائے گا،
ان
کا کہناتھاکہ چینی سرمایہ کاری جو تاخیر کا شکار تھی ان رکاوٹوں کو ختم کیا جائے
گا
میاں
نواز شریف اور چینی صدر نے 2013میں جو وژن سوچا تھا اس کی تکمیل ہوگی،
میاں
شہباز شریف کا دورہ اسی کی کڑی ہوگی اور
میاں
شہباز شریف چین کے دورے پر جارہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ
2014میں بھی امپائر کی انگلی کھڑے کرنے کا انتظار میں تھک کر گھر چلے
گئے تھے،
اس
وقت بھی اسے ناکامی ہوئی تھی اب بھی وہ ایکسپوز ہورہے ہیں اور
علی
امین گنڈا پور بندوقوں کے مورچے لگارہے تھے وہ عمران خان کے کہنے پر لگارہے ہیں
مجھے
پہلے بھی اس بات پر کوئی شک نہیں تھا کل ان کے بیان نے واضح کردیا،انکا کہناتھاکہ
کل
انہوں نے بیلٹ یا بلڈ کا بیان دیا اسے سب واضح ہوگیا،
گزشتہ
رات آپ نے ایک خطرناک بات کی کہ مارشل
لگنا ہے تو لگائیں
آپ
کا مقصد ملک میں خون خرابہ اور انتشار ہے انہوں نے کہاکہ
ملک
کی اکائیوں کو تقسیم کرنے کو تیار ہیں،ایسا نہیں ہوگا
بائیس
کروڑ عوام چاہتی ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے
چار
سال کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں
ایک
جملہ اپنی کارکردگی پر بتادیں
کل
وزیر اعظم نے کسان کا تاریخی فیصلہ کیا ہے