کراچی
میں نومبر کے پہلے ہفتے میں ڈینگی کے 3 سو سے زائد کیسز سامنے آگئے۔
رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کیسز کی تعداد 685 ہوگئی۔
ڈینگی سے اموات کی تعداد ستاون ہوگئی۔۔ملیریا سے
سندھ بھر میں اموات کی تعداد 11 ہوگئی۔
کراچی
سمیت سندھ بھر میں ڈینگی اور ملیریا کے وار نا تھم سکے۔
چوبیس
گھنٹے کے دوران کراچی میں 88، سندھ میں
150 کیسز سامنے آئے۔ رواں ماہ کیسز کی مجموعی تعداد 685 ہوگئی۔۔
چوبیس
گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں ڈینگی وائرس سے ایک جان گئی۔ اموات کی تعداد 57 ہوگئی۔۔
سال
2022 میں ڈینگی کیسز کی تعداد 19 ہزار 756 ہوچکی ہے۔
سندھ
میں ملیریا کے کیسز کی تعداد بھی 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔۔ کراچی میں رواں سال ملیریا
کے 8 ہزار 5 سو ستانوے کیسز سامنے آئے۔
ملیریا
سے اب تک سندھ میں ہوئی اموات کی تعداد 11 ہے۔