کراچی کے ساحل پر ہر سال سائبریا سے آنے والے
نایاب اور خوبصورت پرندے بڑی تعداد میں
پڑاو ڈالتے ہیں
جس
سے ساحل کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جاتا ہے،ہر سال موسم کے تبدیلی کے ساتھ ہی مغربی
ممالک سے ہجرت کرنے والے مہمان پرندے مختصر عرصے کے لئے کراچی کے ساحلی علاقوں کا رخ کرتے ہیں،
ساحل سمندر پر لہروں سے پیدا ہونے والی موسیقی
،سورج کے طلوع ہونے کے حسین مناظر ،،اور موسم کی تبدیلی کے ساتھ مہمان پرندوں کی آمد ،،،کراچی کے ساحل کی رونقیں بڑھا دی ہے۔
کراچی کے ساحل پر ان دنوں نایاب اور خوبصورت سائبرین پرندوں نے پڑاؤ ڈال رکھاہے۔
سائبریا میں شدید برف باری اور سردی کے باعث یہ
طویل مسافت طے کرکے یہاں پہنچتے ہیں۔
پرندوں کی ہجرت کا یہ
سفر ہرسال موسم سرما کے آغاز سے دسمبر تک گرم علاقوں کی جانب شروع ہوجاتاہے۔
جہاں پر انہیں بہتر خوراک اور موافق موسم میں
رہنےکے بہتر مواقع مل جاتے ہیں
صبح سویرے ساحل پر پرندوں کی چہچہاہٹ اور فطرت
کے حسن کو دیکھ کر قدرت کی مصوری پر رشک آتاہے
انکی آوازیں سن کر دن بھر کی تھکن ایک پل میں
ختم ہوکر رہ جاتی ہے
جس سے ساحل کی خوبصورت اور دلکشی میں مزید اضافہ
ہوجاتاہے
طویل مسافت کے بعد کراچی کے ساحل پر پہنچنے والے
یہ پرندے فطرت کا حسن ہے اور اس حسن کو
برقرار رکھنے کےلیے ان کے شکار کی روک تھام کے لیے اقدامات ضروری ہیں،