گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے چیئرمین کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کی ملاقات۔
گورنر نے کیبل آپریٹرز کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ دو طرفہ ملاقات میں کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل ، کیبل کو زیر زمین کرنے سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں کام کرنے والے تمام کیبل آپریٹرز کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔
شہر کی خوبصوررتی کے لئے کیبل کو انڈر گراﺅنڈ کیا جانا ضروری ہے۔
کیبل آپریٹر ز کے جائزمسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
چیئرمین کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔