کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ملزم نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ،،

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے علاقے  ڈیفنس میں کار سوار ملزم نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ،،

کراچی کے علاقے  ڈیفنس میں کار سوار ملزم نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ،،

 حکام کا دعوی ہے کہ کار سوار نے خاتون کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش کی پولیس اہلکار کار سوار  ملزم کو تھانے منتقل کرنا چاہتے تھے اسی دوران واقعہ پیش آیا ،،

پولیس نے ملزم کے گھر کا سراغ لگا کر کار اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

پولیس اہلکار اور مسلح کار سوار کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کی و ڈیو بھی سامنے آ گئی۔

کراچی کے علاقے  ڈیفنس فیز فائیو میں کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا،،

واقعہ کے فوری بعد پولیس حکام وقوعہ پر پہنچ گئے،،،

،ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتول اہلکار کی شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئئ ہے مقتول شاہین فورس میں تعینات تھا ،

کار سوار شخص مبینہ طور پر کسی خاتون کو اغوا کرنے چاہتا تھا اسی دوران پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،،،

خاتون گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئی

پولیس حکام کا دعوی ہے کہ اہلکار تفتیش کے لیئے ملزم کو تھانے منتقل کرنا چاہتے تھے

 اسی دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کردی،،،

ملزم اہلکار کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق عبدالرحمن کی دسمبر میں شادی تھی۔

اس کا آبائی تعلق بنیر سے تھا۔اہلخانہ نے پولیس حکام کے اسپتال نا پہنچنے پر شکوہ بھی کیا

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کییے جارہے ہیں

 پولیس نے ڈیفنس میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارکر وردات میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی

 ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گاڑی سے مزید تین سے چار ہتھیار برآمد ہوئے ہیں

 جس میں ممکنہ طور پر وردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی شامل ہے ،

 ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے متعلق پتہ چلا ہے حال ہی میں بیرون ملک سے پڑھ کر آیا تھا ،

مقتول سپاہی نے بھی زخمی ہونے کے بعد ملزم پر فائر کیا جو گاڑی پر لگا ،

واقعے کے دوران پولیس اہلکار اور کار سوار میں ہونے والی تلخ کلامی کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

مبینہ ملزم کو ہاتھ میں اسلحہ تھامے تکرار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے ملزم کی تلاش مزید تیز کردی۔