کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ڈاکووں نے موبائل فون چھیننےکےدوران فائرنگ کرکے این ای ڈی کے اکیس سالہ طالب علم کو قتل کردیا،

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ڈاکووں نے موبائل فون چھیننےکےدوران فائرنگ کرکے این ای ڈی  کے اکیس سالہ طالب علم کو قتل کردیا،

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ڈاکووں نے موبائل فون چھیننےکےدوران فائرنگ کرکے این ای ڈی  کے اکیس سالہ طالب علم کو قتل کردیا،

مقتول چاربھائیوں میں سب سےچھوٹاتھا،،، وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی

کراچی میں دندناتےڈاکووں نےایک اورزندگی کاچراغ گُل کردیا،

جامعہ این ای ڈی کےقریب ہوٹل پرڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ سےاکیس سالہ طالب علم جان گنوابیٹھا

پولیس کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر مسلح اسٹریٹ کرمنلزنے چائے پینے کے لئے بیٹھےنوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔


 نوجوان نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزمان کو کرسی مار نا چاہی ،،

تو ملزموں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ مقتول بلال کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا،

مقتول کےبڑےبھائی ارسلان کاکہناتھابلال این ای ڈی یونیورسٹی کےشعبہ پیٹرولیم میں تھرڈائیرکاطالب علم تھا،،

چاربھائیوں میں سب سےچھوٹاتھا۔۔ اور ایف بی ایریا بلاک پندرہ کا رہائشی تھا۔

این ای ڈی شعبہ پٰٹرولیم میں پڑھ رہاتھا میرٹ پر داخلہ حاصل کیا تھا کبھی کوئی چیز نہیں مانگی اپنے دم سے داخلہ لیا تھا

واقعہ کی سی سی  ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،،، جس میں مقتول بلال اور ملزمان کو گتھم گتھا ہوتا دیکھا جاسکتا ہے،،،


پولیس کے مطابق   واقعہ کے مقام سے دوخول ملےہیں۔ غیرسرکاری اعدادشمارکےمطابق رواں سال دوران ڈکیتی قتل ہونےوالےافرادکی تعدادایک سوپانچ سےتجاوزکرگئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی،