ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کہتے ہیں تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

امام الحق انجری کے باعث ٹیم کا  حصہ نہیں ہوں گے ۔

انگلش کپتان  بین اسٹوک نے پاکستان میں قومی  ٹیم کو کلین سوئپ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

 سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کراچی ٹیسٹ میں  آخری  بار ایکشن میں نظر آئیں گے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائےگا ۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔۔

پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا  تھا  کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی سمیٹنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہے۔کوشش کریں گے   غلطیاں  نہ  کریں۔

امام الحق انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نےپریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان میں پہلی بار گرین شرٹس کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔

انگلش کپتان نے اعتراف کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں 11 وکٹیں پانے والے اسپنر ابرار احمد کو ہم نے بہتر انداز میں پک نہیں کیا

سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کراچی ٹیسٹ آخری میچ ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی۔

انہوں نےکیریئر میں مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔