پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ججمنٹ میں لکھا ہے کہ بدنیتی کی بنیاد پر سب ہورہا ہے، آج جو کرنے جارہے ہیں وہ بھی قانون کی توہین ہے، اور جنوری کو کیا ہوگا وہ ہم دیکھیں گے، ابھی تک ملک میں ڈالر کی کمی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے
انکا کہناتھاکہ باہر بیٹھے ہمارے افراد کو تنخواہیں دینے کےپیسے نہیں ہیں،ابھی تک تو سوائے ذلت رسوائی کے ہم نے کچھ نہیں دیکھا، نو جنوری کو جو ہوگا وہ بھی دیکھ لیں گے،اسد عمر کا کہناتھاکہ قائد اعظم نے آئین و قانون کی تکمیل کے لیے ملک حاصل کیا،
ملک کی بہتری اور معاونت کے لیے فوج کوئی بھی اقدام کرے کوئی بری بات نہیں ہے،
رانا ثنااللہ نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ نیوٹرل نہیں ہیں۔عمران خان پر ایسے ایسے الزامات لگادیجئے، توہین مذہب، توہین عدالت، توہین جمہوریت کے الزام لگائے، جتنے الزام لگاتے ہیں عمران خان کی مقبولیت بڑھ جاتی ہے