سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کہتے ہیں اکتیس فیصد آٹو موبائیل کی سیل کم ہوچکی ہے۔ پاکستان کے تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔
تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ تمام تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ پورے ملک میں ریلیاں شروع ہورہی ہیں۔ ریجیم چینج کی پیداوار حکومت سے نجات دلاینگے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں مقامی حکومت کے الیکشن ہورہے ہیں۔ امید ہے اب یہ الیکشن سے نہیں بھاگیں گے۔ انشاءاللہ اس سال بہتر دن آئیں گے۔ رجیم چینج سازش کی پیداوار حکومت جلد ختم ہوگی۔ جو فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا اس کی تعریف ہوگی۔
ہم اب کراچی کی سڑکوں پر نکلیں گے۔
دیکھیں گے عوام کس کا بیانیہ اپناتے ہیں۔ پتا چل جائے گا سیٹیں ملی یا چھینی گئی۔ ملنا اچھی بات ہے تیتروں کا شکار آسان ہوگا۔ ہمارے سابق اتحادی ہیں جانتے ہیں ہم نے کیا کام کیا۔
ہم نے ملکر کراچی کے لیے کام کیا ہے۔ کچھ بھی کریں ووٹ صرف عمران خان ہے۔
کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ بہت عرصے بعد پاکستان میں آئینی صدر موجود ہے۔ انہوں نے مذاکرات کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کیا۔ عمران خان کے اوپر گولی چلائی گئی۔ ہم اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ عوام اس وقت جس مہنگائی کا سامنا کررہا ہے۔ اس مہنگائی کے خلاف بھر پور آواز اٹھائینگے۔ اب ہم عوام کے ساتھ اس مہنگائی کے خلاف ایک بھر پور اواز اٹھائینگے۔
اس حکومتی ٹولے نے ہمارے دورے میں مہنگائی مکاو مارچ کا شوشا چھوڑا تھا۔ عمران خان کے درست فیصلوں کو یہ بارودی سرنگیں کہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ کپڑے بھیج کر عوام مہنگائی سے نکال دونگا۔ اس وقت معیشت کو بریکیں لگ چکی ہیں۔ صرف پندرہ لاکھ ٹیکسٹائل مزدور بے روگار ہوگئے ہیں۔ سیمنٹ کی سیل 18فیصد کم ہوچکی ہے۔ یومیہ کمانے والے مزدور تباہ حالی کا شکار ہے۔