گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے لاہورمیں گورنرپنجاب سے ملاقات کی

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

 گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے لاہورمیں گورنرپنجاب سے ملاقات کی


گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے لاہورمیں گورنرپنجاب سے ملاقات کی۔۔۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بین الصوبائی ہم آہنگی،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔۔۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔۔۔


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔۔۔جس میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانےپرگفتگوہوئی۔۔۔گورنرسندھ نے کہاکہ  سندھ کےتمام اسٹیک ہولڈرزسےرابطہ کررہاہوں ۔۔۔جس پر گورنرپنجاب نے کہا کہ ہم آہنگی کےفروغ کےلیےگورنرسندھ کی کوشش لائق تحسین ہے۔۔۔گورنرسندھ نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سےبھی  ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔۔۔جس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی  صورتحال،تعلیم و صحت کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال ہوا ۔۔۔کامران ٹیسوری نےکہاکہ دونوں صوبے تعلیم و صحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ۔۔۔وزیر اعلی پنجاب نے گورنر سندھ کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔۔۔