کراچی میں ضلع کیماڑی میں کورونا کیسزمیں اضافہ
کےبعدمائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 9اگست تک نافذکردیاگیا
سب ڈویژن بلدیہ کی دو یوسیز4اور5 کےمخصوص علاقوں میں آج
رات 12بجے سے 9اگست کی شب 12بجے تک لاک ڈاون ہوگا۔ڈپٹی کمشنرکیماڑی نےڈسٹرکٹ ہیلتھ
آفیسر کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔متاثرہ علاقوں میں تمام کاروبار بند رہے
گا۔غیر ضروری آمدورفت پر پابندی اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔متاثرہ علاقے میں
ہرقسم کی تقریبات اور اجتماع پر پابندی عائدہوگی۔متاثرہ مریض کووڈ ٹیسٹ منفی آنے
تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ حکومت متاثرہ علاقے کے مستحق افراد کی ہرممکن مدد کرے گی۔
یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے ملازمین لاک ڈاون سے مستثنی ہوں گے