کراچی ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن مسافر بس کوحادثہ پیش آیا ، حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کے سامنے بچہ آگیا جس کو بچاتے ہوئے گرین لائن مسافر بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تیز رفتار بس فٹ پاتھ پر لگے جنگلے سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے سبب بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، گرین لائن بس کو حادثہ بچوں کو بچاتے پیش آیا، گرین لائن بس کے ایک طرف جھگیاں قائم ہیں، جھگیوں میں رہائش پذیر خانہ بندوش بچے گرین لائن ٹریک پر آجاتے ہیں، ٓج ہونے والے حادثہ بھی بچے کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ایک لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیادیگر مسافروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں، حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے، ٹریفک پولیس کے مطابق گرین لائن بس حادثے کے باعث ناگن چورنگی سے سخی حسن کی جانب جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ہے جسے بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جنرل مینجر گرین لائن بس سروس شاہ زمان کا کہناہےکہ گرین لائن کا بس آپریشن جاری ہے، حادثے کا شکار بننے والی بس کو ریکوری ٹرک کے ذریعے سرجانی ٹاؤن بس ڈپو منتقل کیا جا رہا ہے، ٹریک کے ساتھ بیٹھے ہوئے خانہ بدوشوں کو ہٹانے کے لئے متعدد بار ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو خط لکھا تھا اور ٹریک کی سیکورٹی پر تعینات گارڈز بھی ٹریک کی نگرانی کرتے ہیں متاثرہ بس قابل استعمال ہے ، مرمتی کام کے بعد ٹریک پر لائی جا سکے گی۔