کراچی میں سی ٹی ڈی نے بھی ماہر تعلیم خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات شروع کردی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی  میں سی ٹی  ڈی نے بھی  ماہر تعلیم خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ  کی تحقیقات  شروع کردی۔

کراچی  میں سی ٹی  ڈی نے بھی  ماہر تعلیم خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ  کی تحقیقات  شروع کردی۔قتل کے مقام کی  جیوفینسنگ مکمل۔ اطراف کے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئیں۔


گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کےمطابق سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گری نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔سی ٹی ڈی نے علاقےکی جیوفینسنگ مکمل کرکے  معلومات حاصل کرلی۔ قتل کے مقام کے اطراف نصب متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے ممکنہ طور پر واقعے میں ملوث علیحدگی پسند تنظیم کے کارندوں سے متعلق بھی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ خالد رضا کے قتل پر درج مقدمے کی تفتیش تاحال سی ٹی ڈی ٹرانسفر نہیں کی گئی۔