کراچی میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاجر کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی آفس کے باہر ہنگامہ آرائی اور حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم ارسلان تاج کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے چالان بھی طلب کرلیا۔