ڈالر بحران اور امپورٹ مسائل پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ،،،ایران ،افغانستان کے بعد وسطی ایشیائی ممالک اور افریقا کے ساتھ بارٹر تجارت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

عمران عمران

ڈالر بحران اور امپورٹ مسائل پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ،،،ایران ،افغانستان کے بعد وسطی ایشیائی ممالک اور افریقا کے ساتھ بارٹر تجارت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

ڈالر بحران اور امپورٹ مسائل پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ،،،ایران ،افغانستان کے بعد وسطی ایشیائی ممالک اور افریقا کے ساتھ بارٹر تجارت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،،وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کے مطابق کابینہ نے بارٹر ٹریڈ کی منظوری دے دی ہے ،،،بارٹر ٹریڈ میں یورپ ،امریکا ،برطانیہ اور مڈل ایسٹ کو شامل نہیں کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کی کراچی میں میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی ۔ گفتگو میں نوید قمر نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ بینکنگ چینل نہ ہونے کے سبب بارٹر ٹریڈ جاری ہے تاہم وسطی ایشائی ممالک اور افریقا میں بے حد پوٹیشنل ہونے کی وجہ سے اس ریجن کو بھی بارٹر ٹریڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ سے ہماری ایکسپورٹ کو بوسٹ ملے گا ۔نوید قمر نے مزید کہا کہ وسطی ایشائی مملک اور افریقا میں ہماری بہت بڑی تجارت اس لئے رکی ہوئی ہے کیونکہ بینکنگ نظام کی پیچیدگی اور  فلو اف فنائس اسان نہیں ہے ۔تاہم بارٹر کے ذریعے تجارت بڑھائی جاسکتی ہے ۔ نوید قمر نے مزید کہا کہ جن ممالک میں ہماری تجارت سر پلس میں ان کو بارٹر میں شامل نہیں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ،امریکا،برطانیہ اور مڈل ایسٹ کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔