گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے سی سی ٹی وی کیمروں اور کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول پایا جاسکتا ہے۔
پولیس مویشی منڈی اور وہاں تک آنےو الے راستوں پر سیکیورٹی بڑھائے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھونے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ نے کراچی پولیس چیف کو مویشی منڈی اور اطراف میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔
گورنر نےکہا مویشی منڈی کے راستوں پر پولیس کی پٹرولنگ بڑھائی جائے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کمیونٹی پولیسنگ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس کے ذریعے اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ مجرم کو پولیس کا ڈر ہونا چاہیے، عوام کو نہیں۔
پولیس کے امیج کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ عوام اس سے بھرپور تعاون کریں۔
گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کچھ ملازمین کی وجہ سے پولیس کی مجموعی کارکردگی خراب ہوتی ہے۔