کراچی میں شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کا انکشاف

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کا انکشاف


ملزم نے سب راز اگل دیئے، کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔

کورنگی عوامی کالونی پولیس نے چار نمبر اسٹاپ کے قریب دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے سوزوکیوں میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے تین ملزمان حسنین اسلم، جاوید اور فاروق کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ٹھٹھہ کے مختلف پولٹری فارم سے مردہ مرغیاں کم قیمت میں لیکر کراچی میں سپلائی کرنے کا انکلشاف کیا ہے،

ملزمان مردہ مرغیاں  گلشن حدید، کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں قائم  ہوٹلز اور مارٹ  میں سپلائی کرنے تھے، گرفتار ملزم حسنین نے بتایا ہے کہ مردہ مرغیوں کی گجو، سجاول، گھارو، ٹھٹھہ اور بدین بڑی منڈیاں ہیں،

پولٹری فارمز سے مردہ مرغیاں سستے داموں خرید کر دھابیجی سے گلشن حدید میں سپلائی ہوتی ہیں، مردہ مرغیوں کے بڑے خریدار زندہ مرغیاں بیچنے، باربی کیو ہوٹل، مارٹ اور فاسٹ فوڈ والے ہیں، گرفتار ملزم حسنین مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک پولٹری فارم سے دو سو سے چار سو مردہ مرغیاں مل جاتی ہیں،

ساڑھے سات سو سے زائد مرغیاں سپلائی کرکے بچی ہوئی مردہ مرغیاں اسٹاک کے لیے گودام پر لائے تھے، پکڑے جانے والے ملزمان کورنگی کے رہائشی ہیں کامران ملک نامی شخص مکروہ دھندے کا مالک ہے،

 ہمارا کام صرف سپلائی دینا ہے رقم مالک کامران ملک وصول کرتا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کامران ملک کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا