کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ ٹیکسٹائل ایکسپو کا میلہ سج گیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ ٹیکسٹائل ایکسپو کا میلہ سج گیا

کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ ٹیکسٹائل ایکسپو کا میلہ سج گیا۔نمائش میں مختلف ٹیکسٹائل کمپنیوں کے اسٹالز سجائے گئے ہیں۔پہلے ہی روز غیر ملکی خریداروں نے بھی ایکسپو کا رخ کیا۔

ایکسپو سینٹر میں سجی ہے چوتھی بین الاقوامی نمائش۔۔ جسے اس بار ٹیکسپو 2023 کا نام دیا گیا ہے۔

نمائش میں پاکستان کی نامور ٹیکسٹائل کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔ اپنے پاس بنے والی مصنوعات ڈسپلے کی ہیں۔

ایکسپورٹرز کمپنیاں بھی نمائش کا حصہ ہیں

یہی وجہ ہےکہ بیرون ملک سے آئے مندوبین نمائش میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

انڈس ویلی اسکول اور اقراء یونیورسٹی میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ طلبہ نے بھی اپنے کام کو ڈسپلے کیا ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو نمائش کا سلسلہ اتور تک جاری رہے گا۔ ہفتے کو ہم نیٹ ورک کے تعاون سے فیشن شو بھی منعقد کیا جائے گا۔