کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نجی بینک کی اے ٹی ایم سے لوٹ مار کی کوشش ناکام۔

صبانور صبانور

کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نجی بینک کی اے ٹی ایم  سے لوٹ مار کی کوشش ناکام۔

کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نجی بینک کی اے ٹی ایم  سے لوٹ مار کی کوشش ناکام۔

شہری کی اطلاع پر پولیس بروقت پہنچی اور ملزم کو پکڑلیا۔ مشین کھولنے کے اوزار قبضے میں لے لئے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر سولہ  میں ملزم  نجی بینک کی اے ٹی ایم  مشین کو کھول کر لوٹ مار کی کوشش میں مصروف تھا۔

 اسی دوران ایک شہری نے پولیس کو اطلاع کردی۔  پولیس وہاں بروقت پہنچی ،، تو ملزم  مختلف اوزاروں کی مدد سے اے ٹی ایم  کو  کھول چکا تھا۔

 پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے  اس کے قبضے سے ہتھوڑا ،چھینی اور اسکرو ڈرائیور برآمد کرلیا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ۔