کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین کا سپرہائی وے پر میت رکھ کر احتجاج۔ ایک ٹریک بند کردیا۔
لواحقین کا کہنا ہے ڈاکووں نے مقتول کی جان لی۔ پولیس کےمطابق مقتول سے کوئی شے نہیں چھینی گئی۔
کراچی میں سپرہائی پر گزشتہ روز ہنگورہ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین نے احتجاج کیا۔
مظاہرین سپرہائی وے کے ایک ٹریک پر میت رکھ کر بیٹھ گئے۔
ٹریک کی بندش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ لواحقین کا کہنا تھا مقتول کار پینٹر تھا،، اور اسے واردات کے دوران ڈاکووں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
دوسری جانب پولیس کا دعوی ہے کہ مقتول سےکوئی شے نہیں چھینی گئی۔ لواحقین سےملاقات کےبعدمقدمہ درج کیاجائےگا۔