سمندری طوفان بپر جوائے ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ہواؤں اور پینتس سےچالیس فٹ بلند لہروں کے ساتھ پاکستان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں کی جانب رواں دواں ہے

عمران عمران

سمندری طوفان بپر جوائے ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ہواؤں اور پینتس سےچالیس فٹ  بلند لہروں کے ساتھ پاکستان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں کی جانب رواں دواں ہے

سمندری طوفان بپر جوائے ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ہواؤں اور پینتس سےچالیس فٹ  بلند لہروں کے ساتھ پاکستان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں کی جانب رواں دواں ہے۔موسمی صورتحال کےپیش نظرکراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور بارش  کاامکان ہے۔انتظامیہ کی جانب سےتمام اداروں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔

بنگالی  زبان میں تباہی یا قدرتی آفت کےنام سےجانناجانےوالا سمندر طوفان بپرجوائےاپنی پوری آب تاب کےساتھ بحیرہ عرب میں موجود ہے۔

کراچی سے تقریبا چھ سوکلومیٹرکےفاصلے پرموجود بیپرجوائےکےاطراف ڈیڑھ سوکلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موسلادھاربارش کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔

سمندری طوفان تیس سے چالیس فٹ کی لہروں کے ساتھ  پاکستان کےجنوب مشرقی  ساحلی علاقوں کی جانب رواں دواں  ہے۔

کراچی کے ساحل پر سائیکلون کے ٹکرانے کے امکانات کم ہیں تاہم ساٹھ سے اسی  کلومیٹرفی گھنٹہ کی  رفتارسے چلنےوالی ہواوں کےساتھ   تیرہ سے سترہ جون  تک موسلادھاربارش کاامکان ہے۔ طوفا ن کے خطرہ کے پیش نظر سمندر میں مچھلیا ں پکڑنے ،کشتی رانی ، تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد ہے۔محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی سندھ کے علاقوں ٹھٹھہ،سجاول، بدین،تھرپارکراورعمرکوٹ  میں سترہ جون  تک  گردآلودہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔اس دوران اسی سےسوکلومیٹرفی گھنٹہ کی  رفتارسےہوائیں  چلیں گی۔

کراچی کی انتظامیہ نےسمندری طوفان  کےباعث تمام اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کے ساتھ شہر میں خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور بل بورڈز ہٹانےکاحکم دیاہے ۔

شہرکےبڑے سرکاری اسپتالوں  کوبھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکےلیےاقدامات کی  ہدایت کی ہے ۔