چیئرمین پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے پر ن لیگی رہنما مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کراچی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی ۔
کراچی میں ملیر کورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے درخواست گزار کو پارٹی لیڈر کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے لئے اتھارٹی نہیں دی گئی ۔
سیاست دان اور بیوروکریٹس ٹالک شوز میں ایک دوسرے دوسرے کے خلاف بات کرتے رہتے ہیں ۔ درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،،
تو دن بدن مقدمات کا بوجھ بڑھتا رہے گا ۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں سربراہ پی ٹی آئی کو جان سے مارنے یا مروانے کی بات کی تھی۔
وہ اپنی لیڈر مریم نواز کے احکامات پر عمل پیرا ہیں۔