معروف اداکار شکیل احمد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔
گورنرسندھ ، ساتھی فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
شکیل احمد کو ڈیفنس فیز ایٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
معروف سینئر اداکار شکیل احمد کی نماز جنازہ کراچی ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فنکار بہروز سبزواری، فیصل قریشی،شہزاد رضا،آفتاب عالم اور دیگر نے شرکت کی۔
شکیل احمد کی تدفین ڈیفنس فیز ایٹ کے قبرستان میں کی جائے گئی۔
شکیل احمد گزشتہ روز کراچی میں پچاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا شکیل احمد پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھے،لیکن ہم نے انہیں وہ عزت اور مقام نہیں دیا جس کے وہ مستحق تھے۔
فنکاروں نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد کے انتقال سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی۔