کراچی سمیت سندھ بھرمیں حکومت کی جانب سے لگائےجانے والےلاک ڈاؤن پرتاجرپھٹ پڑے


کراچی سمیت سندھ  بھرمیں حکومت کی جانب سے لگائےجانے والےلاک ڈاؤن پرتاجرپھٹ پڑے

کراچی سمیت سندھ  بھرمیں حکومت کی جانب سے لگائےجانے والےلاک ڈاؤن پرتاجرپھٹ پڑے ۔کہتےہیں  یوٹیلیٹی بلزکی ادائیگیاں نہیں کریں گے۔مارکیٹوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جارہی۔ وزیراعلی سندھ اپنےگاوں کےدورے کےدوران سینکٹروں لوگوں کوجمع کرلیتےہیں لیکن شہرمیں کاروباربند کردیتےہیں۔ وزیراعظم سےآرڈیننس  لانےکی درخواست کردی۔۔ 
شہر میں لاک ڈاؤن پر  تاجر ایکشن کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس۔۔ تاجر کاروبار کی  بندش پرپھٹ پڑے۔۔ کہتےہیں سندھ حکومت نےہمارےساتھ دھوکا کیا۔۔ پہلےمذاکرات کیلئےبلایا۔۔ پھرلاک ڈاؤن لگادیا۔۔ اب ہم  یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگیاں نہیں کریں گے۔۔ اگرصورتحال خراب ہےتو شہرکوآفت زدہ قراردیا جائے۔۔
تاجروں نےمطالبہ کیا کہ وزیراعظم کاروباری بندش پرمداخلت کرکےآرڈیننس لائیں۔۔ پورٹ کھلی ہےلیکن کنٹینرزاورمال مارکیٹوں تک نہیں آنےدیا جارہا۔۔ ڈیمریج برداشت کرنا پڑررہےہیں۔۔
ہول سیل مارکیٹوں کےتاجروں نےمطالبہ کیا کہ حکومت اورتاجربرادری لاک ڈاؤن میں بےروزگارہونیوالوں کیلئےراشن اورضروریات زندگی کےسامان کا بندوبست کریں۔۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ اپنےگاؤں میں قافلہ کی صورت میں گھوم رہےہیں۔۔ الیکشن جلسےجلوس۔۔ سیاسی ریلیاں جاری ہیں لیکن کاروبارکیلئےلاک ڈاؤن ہے۔۔