محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نےسالانہ غیرنصابی سرگرمیوں کاشیڈول جاری کردیا سات سے چودہ اگست تک ہفتہ حب الوطنی منایاجائےگا۔

نزاہت خان نزاہت خان

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نےسالانہ غیرنصابی سرگرمیوں کاشیڈول جاری کردیا سات سے چودہ اگست تک ہفتہ حب الوطنی منایاجائےگا۔

 

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سندھ بھر کےلیے سالانہ غیر نصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

یکم سےاکتیس اگست تک اسکولوں میں مختلف سرگرمیاں منعقدکی جائیں گی۔

سات سے چودہ اگست تک ہفتہ حب الوطنی منایا جائے گا۔

اسکولوں کی صفائی اور درخت لگانے کی مہم کے لیے بھی دن مختص ہوگا۔

ماہ ستمبر میں اسکولوں میں سوسائیٹیز تشکیل دی جائیں گی تقریری مقابلے، مضمون نویسی اور مصوری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

ڈیفنس ڈے، ورلڈ لٹریسی ڈے اورگیارہ  ستمبر کو شاہ عبدالطیف ڈے بھی منایا جائے گا۔

ستمبر اور اکتوبر میں ربیع الاول کی مناسبت سے پروگرام بھی کرائے جائیں گےیکم اکتوبر کو ضعیف افراد کا عالمی دن پانچ  اکتوبر کو یوم اساتذہ کی تقریبات ہونگی۔

نومبر میں اقبال ڈے اور چلڈرن ڈے شیڈول  کاحصہ ہیں ۔

دسمبر میں اسپورٹس ویک کا انعقاد ہوگا، سردیوں کی چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔

جنوری دوہزارچوبیس  میں ہفتہ طلبہ منایا جائے گا ایک روز اسکولوں کی صفائی کاہوگا۔

فروری میں کشمیر سے اظہار یکجہتی، مارچ میں پاکستان ڈے اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پروگرام ہونگے۔اکتیس مئی دوہزارچوبیس کو ورلڈ ٹوبیکو ڈے منایا جائے گا۔