کراچی کے چڑیا گھر میں موجود تنہا ہتنھی مدہو بالا کی سفاری پارک منتقلی میں مزید تاخیر کا خدشہ ہو گیا ہے ۔

عمران عمران

 فار پاز کےء ماہرین نے سفاری پارک میں ہتھنیوں کے لئے مختص زمین میں مزید اضافے کی تجویز دے دی

فور پاز کے عالمی ماہرین حیوانیات نے سفاری پارک کا دورہ کیا اور چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدہوبالا کی سفاری پارک منتقلی کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

 ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیل کا کہنا تھا کہ مدھو بالا کے لئے مختص کی گئی ڈھائی ایکٹر زمین مستقبل میں نا کافی ہو گی اس لئے ماہرین نے مزید ڈھائی ایکٹر زمین کی نشاندہی کی ہے اور تجویز دی ہے تینوں ہتھنیوں کے لئے مجموعی طور پر سات سے آٹھ ایکٹر ایک زمین مختص کی جائے جہاں ایک بڑے سوئمنگ پول اور پلے ایریا بھی قائم کیا جائے ۔

انھوں نے بتایا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے ماہرین کی تجاویز پر عمل درآمد کروانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ، مدہو بالا کی منتقلی کے لئے ٹرالی کیج کی تیاری کا کام مکمل ہونے والا ہے جس کے بعد مدھوبالا کی تربیت کا عمل شروع ہو گا۔