انسداد
دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مبینہ ٹاؤن میں درج
نو مئی کے مقدمے میں ملوث تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو تین روزہ
جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
انسداد
دہشتگری کی عدالت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج
نو مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
حلیم عادل شیخ کو پولیس نے پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ
کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی ایما پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی۔
ملزم کے
اشتعال دلانے پر کارکنوں نے موبائل نظر آتش کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔
پی ٹی آئی
وکلا نے ریمانڈ کی مخالفت کی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کی استدعا مسترد
کرتے ہوئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس
کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل
شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔