کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ دنیا نیوز کراچی سے 90 فیصد ملازمین کی برطرفیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کے یو جے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روزنامہ دنیا نیوز کے ملازمین کو اچانک بتایا گیا کہ اخبار کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے
اس وجہ سے اسٹاف کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ کے یو جے نے اس عمل کو صحافیوں اور ورکرز کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے دنیا اخبار کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔