ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے بنگالی بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں ۔۔ تشکیل پاکستان کی نسل کا اتحاد نظریہ پاکستان کی کامیابی ہے ۔ کراچی میں مقیم بنگلہ زبان بولنے والوں کی جماعت پاک مسلم الائنس نے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔۔ پاکستان ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مل کر ووٹوں کے زریعے تبدیلی لائیں گے، ہم ہجرت کرکے آئے تو ہم نے مسجدیں، مدرسے اور تعلیمی ادارے بنائے ۔ خالد مقبول صدیقی نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف رینجرز کی کاروائیوں کا بھی سراہا ،، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد غیر قانونی طور پر ہوا ہے ۔۔ بلدیاتی انتخابات کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا ہے خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ بنگالیوں کو تمام پالستانیوں کی طرح سہولتیں فراہم کی جائیں، جنہوں نے ملک بنایا ان سے شناخت نہی چھینی جا سکتی ۔۔۔۔۔۔