کراچی میں صدارتی ایوارڈ یافتہ سینیئر صحافی،ممبر کراچی پریس کلب اور سابق رکن ایگزیکٹو کونسل پی ایف یو جے صوفیہ یزدانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں نے صحافت کے پیشے سے وابستہ افراد کی ہمیشہ معاونت کی ہے۔ تعلیم تربیت سے انہوں نے معاشرے میں بہترین صحافیوں کو متعارف کرایا ہے۔ انکی خدمات کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔
پریس کلب کےسینئر ممبران کا کہناتھا کہ صوفیہ یزدانی نے شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں،
وہ ہمیشہ سے ہی اپنی جونئیرز کو سیکھانے والی اور ہر قدم پر رہنمائی کرنے والی شخصیت ہیں۔