سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ پی ٹی آئی کے ملک اور عوام دشمن بیانئے کو عوامی پذیرائی حاصل نہیں۔ نئے اتحاد بننا کوئی نئی بات نہیں۔ انتخابات آج ہوں یا کل پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ کل الیکشن کرائیں یا آج ہم تیار ہیں۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔ پریس کانفرنس میں کہا تحریک انصاف کا بیانیہ ملک اور عوام کے خلاف ہے۔ پیپلز پارٹی نے مارشل لائوں کے خلاف جدوجہد کی ،،لیکن کسی ادارے پر حملہ آور نہیں ہوئی ۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا اسٹاک ایکسچینج اوپر جارہا ہے۔ دشمن چاہتا ہے پاکستان کو نقصان پہنچے۔ دیگر سیاسی جماعتوں نے عوام کو تقسیم کیا لیکن پیپلزپارٹی نے عوام کو متحد رکھا ہے۔