محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے انعقاد کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردئے


   محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے انعقاد کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردئے

 

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے انعقاد کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردئے۔مجالس   اور جلوس میں ماسک پہننے ،سینٹائزر کی دستیابی اور  ایس اوپیز پر عمل درآمد کولازمی قراردیا گیا ہے۔ مطابق مجالز کے انعقاد کے لئے ذاکرین کی ویکسینیشن کم سے کم ایک ڈوز لازمی ہے،بچوں اور ضعیف افراد کو مجالز اور جلوس میں شریک ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری نوٹی فکیشن کے لائسنس یافتہ ذاکرین کے ذریعے ٹی وی پر براہ راست نشریات پر انحصار کرکے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس اور جلوس میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے خصوصی اسپاٹ ویکسینیشن کیمپوں کا قیام کیا جائے۔مجالس کھلی جگہوں پر کی جائیں ۔نوٹی فکیشن کے مطابق چھ فٹ سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے او نشانات  کو لگایاجائے۔مجالس میں شرکت کرنے والوں کی تھرمل اسکیننگ کی جائے اور داخلی دروازے پر ماسک اور سینیٹائزر منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔مقامات کا تعین سماجی فاصلے کے اصول کے مطابق کیا جائے۔ نوٹی فکیشن  کے مطابق شرکا کی تعدادمقام سےزیادہ ہے تواجازت نہیں دی جائےگی۔مجالس و جلوس میں شرکاء کی تعداد کم سے کم اور داخلی خارجی راستوں پر رش نہیں ہونا چاہیئے۔ 65سال سے زائد عمر رسیدہ افراد،بچے، متاثرہ افرادکو ترغیب دی جائےکہ وہ ٹی وی یا سوشل میڈیاسے مستفید ہوں۔تبرکات کی تقسیم پارسل اور ڈسپوزل برتنوں کی صورت میں کی جائے،