حکومت سندھ کے اقدامات اور سم بند کرنے کی تجویز


حکومت سندھ کے اقدامات اور سم بند کرنے کی تجویز

حکومت سندھ کے اقدامات اور سم بند کرنے کی تجویز  نے اب تک ویکسی نیشن نا کرانے والوں کی دوڑیں لگوا دیں۔۔۔ کراچی کےایم اے جناح روڈ پرخالق دیناہال میں کوروناسےبچاوکی ویکسین لگوانےوالوں کارش ہے ۔۔۔کہتےہیں کوروناحقیقت  اورویکسین لگوانالازمی ہے۔

حکومتی لاک ڈاون کےباعث چھٹیاں یاپھرسم بندکرنےکی تجویز۔کراچی میں ان دنوں ہرجانب ایک ہی سماں ہے۔۔۔

تمام ویکسی نیشن سینٹربھرےپڑےہیں۔۔۔اب تک کوروناسےبچاوکےلیےویکسن نہ لگوانےوالےبھی پیش پیش ہیں۔۔۔

یہ مناظرہیں ایم اے جناح روڈ پرخالق دیناہال کےجہاں سینکٹروں کی تعدادمیں لوگ ویکسین لگوانےپہنچنےہیں۔۔۔

لیکن لگوانےکی وجہ ہرشخص کی مختلف ہے۔۔۔

حکومت سندھ  صوبےمیں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کی ادائیگی  کوروناویکسینشن سے مشروط کی ہیں۔۔۔ساتھ ہی این سی او سی کومرحلہ وارسم کی بندش سےمتعلق مراسلہ لکھاہے۔۔۔