کراچی میں نیوائیرنائٹ کےموقع پرسیکیورٹی کے اقدامات سخت کردئیےگئے ۔۔۔پویس چیف نےہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا ۔۔۔ڈیفنس اور کلفٹن ک کے مکین شناختی کارڈ دیکھاکراپنی منزلوں پرجاسکتےہیں ۔۔۔شارع فیصل سمیت دیگرمقامات پرپارکنگ پرپابندی عائد ہے۔۔۔ضلع جنوبی کی پانچ سڑکوں ٹریفک کےلیےبندرہیں گی۔۔۔
کراچی میں سال نو کےموقع پر پولیس نےسخت سیکورٹی اقدامات ہیں ۔۔۔پولیس حکام کےمطابق ضلع جنوبی میں اٹھائیس سو،ضلع شرقی میں چھبیس سو، ضلع غربی میں ساڑھے پانچ سو ،ضلع وسطی میں ساڑھےچارسو،ضلع کورنگی میں دوسوتیرہ سےزائداہلکارتعینات ہونگے۔۔۔ہوائی فائرنگ کی روک تھام کےلیےپولیس کی جانب سے لائسنس یافتہ اسلحےرکھنےوالےشہریوں کو متعلقہ تھانےمیں ایک روزکےلیےاسلحہ جمع کروانےکی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔ کراچی پولیس چیف خادم حسین رندکاکہناہے کہ شہری ریسٹورنٹس کارخ کریں تفریح مقامات پر جانےوالےتمام راستے کھلےہونگے۔۔۔۔۔مگرہوائی فائرنگ کرنےوالو ں کےخلاف سختی ہوگئی۔۔۔اقدام قتل کی دفعہ کےتحت مقدمہ ہوگا۔۔۔پولیس حکام کےمطابق اگرکوئی پولیس اہلکاریاافسرہوائی فائرنگ میں ملوث پایاگیاتونوکری سےبرطرف کردیاجائےگاپولیس لائن سےکسی اہلکارکےگھرسےہوائی فائرنگ ہوئی تومکان کاالاٹمنٹ آرڈربھی منسوخ کیاجائےگا۔۔۔سال نو کےموقع پرٹریفک پولیس کی جانب کلفٹن ،باغ ابن قاسم اورسی ویوکےرہائشی اصل شناختی کارڈساتھ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔ٹریفک پولیس کےمطابق پی آئی ڈی سی چوک سے للی سگنل،پی آئی ڈی سی سےکلب روڈ ،بلاول چورنگی سے بحریہ انڈرپاس ،دوتلوارسے مزارعبداللہ شاہ غازی،مزارعبداللہ شاہ غازی سےچھبیس اسٹریٹ پر ٹریفک کوجانےکی اجازت نہیں ۔۔۔شارع فیصل،عبداللہ ہارون روڈ،ڈاکٹرضیاء الدین احمدروڈ ،مائی کولاچی روڈ،کورنگی روڈ،ایم ٹی خان روڈ پربھی پارکنگ پرپابندی عائدہے۔۔۔