میرا مقابلہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے ،بلاول بھٹوزرداری

عرفان علی عرفان علی

  میرا مقابلہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے ،بلاول بھٹوزرداری

خیر پور میں پاکستان  پیپلز پارٹی کا جلسہ،  بلاول بھٹو  کاخطاب
میں    پیپلزپارٹی   خیر پور کے کارکن ،عہدیدار سب کا شکرگزار ہوں،


آج خیر پور کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، 
8فروری کو   آپ اس جوش وجذبے کےساتھ نکلتے ہیں تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، 
ہمارا وزیر اعلیٰ ہوگا، پھر ہمارا جیالا وزیر اعظم ہوگا،
ساتھیو ہمارا جو رشتہ ہے، ایک محبت کا رشتہ ہے، آپ میرے ہو میں آپ کا ہوں، 
ہم  بہت امتحان سے گزرے ہیں، ساتھ مل کے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، بل
خیر پور کے جیالوں نے قائد عوام کا ساتھ دیا اور انہوں نے پاکستان کی قسمت بدلی، 
یہ جیالے اپنی بہن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے،
 آمروں کا مقابلہ کیا، گھبرائے نہیں، وفاداری کے ساتھ پیپلز پارٹی  کا ساتھ دیا ، 
آج آپ کے پاس   آپ کا ساتھ مانگنے کے لیے آیا ہوں، 
پاکستان مشکل میں ہے، عوام تکلیف میں ہیں، 
ایک طرف معاشی بحران ہے،    دوسری طرف دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، 


نفرت تقسیم کی سیاست نے پورے ملک کو تقسیم کر دیا، 
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے قائد عوام سے سیکھا کہ نہ تیرا نہ میرا سب کا پاکستان ہے، 
حکومت بنانے جارہے ہیں، ہم ذاتی انتقام کی سیاست نہیں کریں گے، 
 نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کریں گے، 
تمام مسائل کا مقابلہ کریں گے،
باقی سیاسی جماعتوں کے پاس نہ منشور ہے نہ نظریہ  ،
نہ انہیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے،
ان کا منشور کا ایک ہی پہلو ہے  کہ انہیں حکومت ملی تو وہ  خود کو جیل سے بچائیں گے، 
  مجھے حکومت ملی تو آپ کو غربت اور بے روزگاری سے بچاؤں گا، 
 ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں، 
 میرا مقابلہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے،  
کوئی سیاسی جماعت ہمارا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی، 
  جیسے قائد عوام نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیا، میں نے عوامی معاشی معاہدہ تیار کیا ،